اہم ترین

وی بوک نظام سے مقامی تاجروں‌کو مالی نقصانات کا سامنا ہے، وزیر اعلی کا اظہارِ‌تشویش

گلگت(سٹاف رپورٹر) صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز ناصر حسین راکی نے کہاکہ گلگت بلتستان سے کسٹم کے کالے قانون کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے بہت جلد کسٹم حکام کو ناکامی کا سامنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے جرائتمندانہ اقدام کے مثبت ثمرات برآمد ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کابینہ کے ہمراہ تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں کسٹم حکام کیجانب سے وی بوک کے نفاذ کے باعث پہنچنے والے مالی نقصان پرسخت تسویش ظاہر کرتے ہوئے سیکریٹری کو ہدایات دیں کہ وہ فوی طور پر تحریری طور پر صوبائی حکومت کجانب سے تسویش کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ نظام کی بحالی کیلئے اقدامات کرے ،نئے نظام کے باعث مقامی تاجروں کو شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
صدر نے کہا کہ ہمیں وزیراعلیٰ پر مکمل یقین ہے اور انہوں نے ہمیں بھرپور یقین دہانی کروائی ہے کہ گلگت بلتستان سے وی بوک کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے کام کا آغاز بھی کردیا ہے انشاء اللہ سوست سرحدی تجارت سابقہ نظام کے تحت جلد شروع ہوگی ،واضح رہے کہ صدر ناصر حسین راکی کی وزیر اعلیٰ سے ایک ہفتے میں تیسری ملاقات ہے جس میں کسٹم حکام کے کالے قانون وی بوک کے خاتمے کیلئے مشاور ت کرتے رہے ہیںِ تاجروں نے درپیش مسائل کے حل کیلئے صدر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button