تعلیم

ہنزہ:‌ ڈائمنڈ جوبلی سکول حیدر آباد میں‌روایتی کھانے پکانے کا دلچسپ مقابلہ

ہنزہ (اسلم شاہ) ڈائمنڈ جوبلی مڈل سکول حیدر آباد میں گنانی کے موقعے پر دیسی کھانوں کا دلچسپ مقابلہ ۔طالبہ وطالبات نے ہنزہ اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کے رویتی کھانے پیش کئے ۔

مقابلے کا مقصد طالب علموں کو اپنی ثقافت اور رویتی کھانوں کی اہمیت سے آہی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ثقافت اور رویتی کھانوں کی اہمیت سے آگاہ کرناہے۔ پرنسپل شمشاد بانو۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ میں گلگت بلتستان کے مشہور رویتی تہوار گنانی کے موقعے پر ثقافتی اور رویتی کھانوں کی اہمیت اور گنانی کو منانے کے لیے طالب علموں کے مانین ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔مقابلے میں سکول کے طالبہ و طالبات کے شرکت کی ۔ اس موقعے پر طلبہ نے گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ ہنزہ میں منائی جانے والی تہوار گنانی کا پس منظر پیش کیا اور اس کی اہمیت واضح کی۔طلباء نے گلگت بلتستان اور خاص کرہنزہ کے رویتی کھانے تیار کئے اور ان کی اہمیت بیان کی ۔

اس موقعے پر پرنسپل ڈی جے مڈل سکول حیدر آباد شمشاد بانوکا کہنا تھا کہ سکول میں 21جون یعنی گنانی کے حوالے سے رویتی و ثقافتی کھانوں کے مقابلے کا مقصد طالب علموں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی ثقافت سے آشنا کرنا اور مقامی رویتی کھانو ں کی غذائی اہمیت و افادیت سے اگاہ کرنا ہے۔ساتھ ساتھ بچوں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے ذر یعے اپنی ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔

اس موقع پر طالب علموں نے ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کے مختلف رویتی کھانے پیش کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button