یونین آف جرنلسٹس کے صدر خالد حسین کی چیف سیکریٹری سے ملاقات، صحافیوںکے مسائل سے آگاہ کیا
گلگت( سٹاف رپورٹر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ سے یونین آف جرنلسٹس گلگت کے صدر خالد حسین ے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بابر حیات تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کے تمام مسائل کو حل کرینگے صحافیوں کو صحت کے حوالے سے وفاقی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں وزیر اعظم پاکستان کو جلد اس حوالے سے سمری ارسال کرونگا موجودہ دور میں صحافیوں کے علان معالجے کیلئے حکومت بھرپور اودامات کررہی ہے گلگت بلتستان کے صحافی نامساعد حالات اور قلیل تنخواہوں پر کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی صحافی بیمار ہوتا ہے تو علاج معالجے کے اخراجات قوت سے باہر ہوتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے صحافیوں کے علاج معالجے کے حل کیلئے خود ات کرونگا۔ گلگت بلتستان بہت بڑا علاقہ ہے اور اس کی جغرافیائی اہمیت دیگر تمام علاقوں سے زیادہ حساس ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ اتنے بڑے علاقے میں کسی میڈیا ہاؤس کا بیورو آفس یہاں موجود نہیں ہے۔ اولین کوشش ہے کہ میں خود انفرادی اور زاتی طور پر تمام میڈیا ہاؤسز کو بیورو آفس کھولنے کیکئے بات کرونگا۔
انہوں نے کہا کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور میڈیا کی مضبوطی وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کیا جائیگا۔ اور میری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں معدنیات، سیاحت، ہوٹل انڈسٹری، ہائیڈرو پاور کے منصوبوں پر سرمایہ کاروں کو راغب کرونگا۔ تاکہ یہاں پر لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آسکے اور بیروزگاری کو قابو پانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ بورڑ آف انویسٹمنٹ کو جلد از جلد فعال کردیا جائیگا تاکہ بیرونی ممالک سے سرمایہ کار اس بورڑ کے ذریعے سرمایہ کاری کریں یہ خطہ وسائل سے مالامال ہے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کو گلگت بلتستان میں اپنا سیٹ اپ دینا چاہئے جس کیلئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات سے بات کروں گا۔ اس موقع پر گلگت یونین آف جرنلسٹس کے صدر خالد حسین نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو بریفنگ دی اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو مسائل کے حل میں دلچسپی لینے شکریہ ادا کیا۔۔۔