سیاست

یوسی ارندو اور عشیرت میں پیپلزپارٹی چترال کا بڑا اجتماع منعقد

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)25جولائی کوچترال کے غیورعوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکرتیرکے انتخابی نشان کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریگی۔ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی چترال سے قومی اسمبلی کے نامزداُمیدوارسلیم خان ،صوبائی اسمبلی کے اُمیدوارحاجی غلام محمداورعلماء ونگ کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین نے یوسی ارندواورعشریت میں ایک بہت بڑے اجماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع چترال کے روایتی سیاستدانوں نے صر ف چترال کے عوام سے ووٹ لیاہے لیکن پی پی پی کے علاوہ عوام کے حقوق کے لئے کوئی بھی آوازنہیں اٹھایاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے وژن کوگھرگھرپہنچانے اورعوام میںآگاہی مہم شروع کررکھی تھی جس کاثمرہ ہمیں 25جولائی 2018کے الیکشن میں جیت کے صورت میں ملے گا اس دفعہ چترا ل میں پی پی پی کے تمام ورکرجیالے پارٹی لیڈرزایک پیج پرہیں۔اس موقع پریوسی عشریت کے صدراحسان اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق ایم پی اے سلیم خان نے یوسی عشریت اورارندوکوترق یافتہ علاقوں کے برابرلانے میں ایک مثالی کرداراداکیاہے ترقیاتی منصوبوں میں سرفہرست عشریت گرلزمڈل سکول،براڈم پرائمری سکول،جنجرت پرائمری سکول،بیزوگاہ پاؤرہاوس،پتودم پاؤرہاوس،شٹرادنین پاورہاوس،ارسون پاورہاوس اوردیگرکئی منصوبے آپ کی انتھک کوشش اورخصوصی ہدایت سے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی ضروریات میں واٹرسپلائی کی بے شماراسکمیں ،پیدل راستے ،پیدل پل ودیگربحالی کے منصوبے بھی سلیم خان کے خصوصی فنڈزسے مکمل ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ آپ عوام عشریت کے ساتھ دلی محبت کی بددلت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت یہاں کے 2200افرادمستفیدہورہے ہیں اورخصوصی کوشش سے یہاں کے1270خاندان میں صحت کارڈ تقسیم ہوئے ہیں۔سابق ایم پی اے سلیم خان کے عوام دوستی پریوسی عشریت کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دینے کاعہدکیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی جمہوری پارٹی ہے ۔پاکستان کے باسیوں کے لئے شہیدذولفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹونے اپنی جانون کانذرانہ پیش کرکے ہمیں شعوردیاہے۔یوسی عشریت اوریوسی ارندوکے غیورم عوام 25جولائی کوسلیم خان اورحاجی غلام محمدکے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرانتخابی نشان تیرپرمہرلگاکرشہیدذولفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹوکے مشین کوپوراکریں گے۔انہوں نے کہاکہ عشریت چترال کاگیٹ وے ہے لیکن بدقسمتی سے تبدیلی کے دعویداروں ،روشن پاکستان کے ذمہ داروں اوردینی جماعتوں نے ہمیں اندرھیروں میں رکھابجلی جیسی نعمت سے یہاں کے عوام آج بھی محروم ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق ایم اے چترال شہزادہ افتخارالدین اورضلعی حکومت چترال یوسی عشریت کے عوام کویکسرنظراندازکیا میرامقصدتنقیدنہیں حقیقت بیانی ہے ۔ا س موقع پر(ر)میجرسعیداحمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،فیض الرحمن ایونی،جاویداختردروش،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل ،ایوب جنجرت کوہ،اقبال اوردیگرنے خطاب کئے۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے سرگروم ورکرغلام اسحاق پی ٹی آئی کوخیربادکہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button