سیاست

معاشرے کو جتنا زیادہ پڑھے لکھوں نے لوٹا ہے وہ کسی چرواہا نے نہیں لوٹا: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

چلاس(رپورٹر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے نجی سکول کی سالانہ نتائج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کا نوجوان بدل رہا ہے اور آج دیامر کے نوجوان منفرد انداز میں سوچ رہے ہیں ،وہ سوچ جو آج سے پہلے سیٹٹس کو کی پیروی کررہی تھی وہ سوچ جو آج سے پہلے رنگ نسل زات پات کی بنیادوں پر منقسم تھی ،وہ سوچ جو آج سے پہلے محض نفرت کی فصیلیں کھڑے کرنے کیلئے خرچ کئے جارہے تھے ،لیکن آج اللہ کے فضل سے وہ سوچ تعمیر و ترقی ،تعلیم اور خوشحالی کی طرف جاررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دیامر کے مظلوم عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیم کے دشمن کہا گیا اور ترقی کے دشمن کہہ کر دیامر کو نظر انداز کر دیا گیا ،جس کی وجہ دیامر تعلیمی لحاظ سے پسماندہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دیامر کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور یہاں کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیت العلم سکول دینی اور دنیاوی تعلیم کی بہترین درسگاہ ہے جہاں سے گزشتہ کئی سالوں سے قابل اور محنتی طلبہ کی کھیپ سامنے آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام خود کو بدلیں اور اپنے کردار سے معاشرے کا بہترین شہری بنیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھیں اور قلم سے انقلاب لائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کو سب سے زیادہ پڑھے لکھے طبقہ نے نقصان پہنچایا ہے ،معاشرے کو جتنا زیادہ پڑھے لکھوں نے لوٹا ہے وہ کسی چرواہا نے نہیں لوٹا ،انہوں نے کہا کہ سماج کو بدلنے کیلئے اپنی اندر تبدیلی لائیں اور اور متحد ہوکر اپنے علاقے کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کریں ۔انہوں نے کہا کہ بیت العلم سکول صحرا میں ایک پھل دار درخت کے مانند ہے ،انہوں نے کہا کہ دیامر کے لوگ سی پیک سے فائدہ اُٹھائیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا آیاز،منیجنگ ڈاریکٹر بیت العلم مولانا محمد دین،مولانا راوف،رحیم شاہ،نادر خان،ضیاء اللہ تھکوی،طارق استوری،و دیگر نے بھی خطاب کیا اور دینی و دنیاوی علم حاصل کرنے پر زور دیا ۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور میر محفل ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق و دیگر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button