لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے سرکاری ملازم کے بچے مراعات سے محروم
شگر(کرائم رپورٹر)محکمہ تعمیرات شگر میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی انتہاء، برالدو موشن پر دوران ڈیوٹی لینڈ سلائنڈنگ کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے ملازم کے لواحقین تاحال وزیر اعظم پیکیج اور دیگر مراعات سے محروم ہیں۔ان کی لواحقین اور وارثان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔چھوٹے چوٹے بچے بے روزگارچچا کے گھر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔۔
تفصیلات کے مطابق، مرحوم شیخ سجاد حسین ساکن پکورہ برالدوکیوا موش روڈ پر لینڈ سلائڈنگ کے ملبہ صاف کرتے ہوئے پہاڑی سے آنے والی پتھر کی زد میں آکر جان بحق ہوگئے تھے۔اوران کے چھوٹے چھوٹے بچے لاوارث ہوگئے تھے۔بچوں نے بے روزگار چچا کے گھر پنا ہ لیا ہوا ہے۔ مناسب دیکھ بھال اور اخراجات برداشت کرنے والا کوئی نہیں۔ مرحوم کا چھوٹا بھائی خود بھی بے روزگاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پیکیج کے تحت ملازمت کیلئے محکمہ کا در وازہ کھٹکھٹایا، مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔
یاد رہے حادثے کے بعد مرحوم کی لواحقین کو چیف انجینئر سکردو کی جانب سے صرف پچاس ہزار روپے دیکر ٹرخایا ہوا ہے۔
لواحقین نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان سے ان کی حالت زار پر رحم کرنے انہیں سرکاری ملازمت کے دروان سروس جان بحق ہونے والوں کیلئے مختص مراعات اوروزیر اعظم پیکیج کے تحت سرپرست کو ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔