تھندورو شگر میںبارشوںسے زمینی تودے گر گئے، درجنوںکنال اراضی تباہ
شگر(نامہ نگار)شگر کی علاقہ تھندورو میں پراسرار بارش لینڈ سلائڈنگ سے درجنوں کنال اراضی معہ فصلیں تباہ ،جبکہ برالدو جانے والی روڈ بلاک ہوگئے۔صبح ۸ بجے نے والی بارش نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی۔لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے کئی کنال اراضی پر گندم کی تیار فصلیں دب گئے جبکہ سینکڑوں پھلدار اور غیر پھلدار پودے اور درخت بھی سیلاب کی زد میں آگئے۔ تاہم کسی قسم کی جانی نقصان نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے علاقہ یونو کے گاؤں تھندورو میں گذشتہ دنوں صبح پر اسرار تیز بارش نے تباہی مچادی۔ مقامی شخص محمد الیاس کے مطابق بارش کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ صرف آدھا گھنٹہ ہونے والی اس بارش کی وجہ سے قریبی پہاڑی سے سیلاب نے گاؤں کارخ کیاجس کی زد میں آکر کئی کنال اراضی پر تیار گندم کی فصل دب کر تباہ ہوگئے جبکہ درجنوں درختان بھی اس کی زد میں آگئے۔جبکہ دن بھر برالدو جانے والی شاہراہ بھی سیلاب کی وجہ سے بلاک رہا۔اور سڑک کی دونوں جانب درجنوں مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئے۔