ماحول
ہفتے میں دو دن بابوسر ٹاپ کی صفائی کرنے کا فیصلہ
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کی زیرصدارت بابوسر ٹاپ پر ہونیوالی تعمیرات ، صفائی اور پرائس کنٹرول ریٹ لسٹ کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ، ایس پی دیامر کامران عامر ، اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال حسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے عالمگیر ،چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر سمیت بابوسر ٹاپ کے ہوٹل اور دکان مالکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بابوسر ٹاپ پر مجسٹریٹ تعینات کیا جائے گا ۔ بابوسر ٹاپ پر تجاوزات کا خاتمہ کر کے دکانیں سڑک سے بیس فٹ کے فاصلے پر تعمیر کی جائیں گی اور ہفتے میں دو دن بابوسر ٹاپ پر باقاعدگی سے صفائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں بابوسر ٹاپ پر پینا فلیکس کے زریعے بابوسر ٹاپ کو کچرے سے صاف رکھنے ، بابوسر ٹاپ سے آتے جاتے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے اگاہی دی جائے گی ۔۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال حسن اور چیف آفیسر بلدیہ چلاس عبدالقادر کی زمہ داری لگائی گئی کہ وہ ہوٹل اور دکان مالکان سے ملکر بابوسر ٹاپ پر فروخت ہونیوالی ہر اشیا کا ریٹ فیکس کیا جائے اور دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ ریٹ لسٹ آویزاں کرے ۔اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے کہا کہ بابوسر ٹاپ سیاحوں کیلئے ایک طلسماتی پکنک پوائنٹ کی حثیت اختیار کر چکا ہے ۔بابوسر ٹاپ گلگت بلتستان کے لئے سیاحوں کاگیٹ وے ہے ۔اس لئے مقامی لوگوں کی زمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاحوں کی بلاتفریق خدمت کریں اور اپنی رویہ میں نرمی لائیں ۔۔۔۔۔