خبریں

اونچی دُکان، پھیکا پکوان:‌ میونسپل کمیٹی ہنزہ کے پاس صفائی کرنے کے لئے وسائل نہیں‌ہیں‌

ہنزہ (اسلم شاہ)وزیر اعلی کے اعلانات کے باوجود ہنزہ میونسپل کمیٹی کے پاس وسائل کا فقدان ۔بڑھتی ہوئی سیاحت کے باعث روزبروزصاف صفائی کے مسائل میں اضافہ۔میونسپل کمیٹی کو سہولیات فراہم کرنے کے وزیر اعلیٰ کے اعلانات محض اعلانات ثابت۔

گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ سیاح ہنزہ کا رخ کرتے ہیں اور سیاحت کو فروغ دینے کے حکومت کے دعوئے محض دعوے کے علاوہ کچھ نہیں ،وزیر اعلیٰ کے اعلانات تقریبات کے حدتک محدود ۔ہنزہ جیسے اہم سیاحتی مقام کی صفائی کے لیے دو ٹریکٹر بغیر ڈیزل کے دستیاب ،

ہنزہ آج کل ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے جس کے باعث ہنزہ اور اس کے گردونوح کے علاقوں کو شدید ماحولیاتی مسائل درپیش ہیں ۔ہنزہ جو کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بناہوا ہے میں صفائی ستھرائی اور غلاغت سے پاک رکھنے والا ادارہ محکمہ بلدیات ہنزہ میونسپل کمیٹی کے پاس وسائل نہ ہونے اور بڑھتی سیاحت کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگے جس سے سیاحت سے منسلک افراد کو بہت مشکلات درپیش ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہنزہ کے دوروں کے دوران اعلانات اور وعدے کرکے بھول گئے ہیں ۔حکومت کے سیاحت کو فروغ دینے کے اعلانات صرف اعلانات ہی نظر آتے ہیں، ہنزہ جیسے اہم سیاحتی مقام کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے سے حکومت کے خلاف غم وغصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ۔

ہنزہ کے اس اہم مسلے کی طرف اگر بروقت توجہ نہ دی کئی تو ہنزہ سمیت گلگت بلتستان میں بڑھتی سیاحت کو خطرہ لاحق ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button