تعلیم

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریم آباد تک لنک روڑ تعمیر کی جائے، اساتذہ کی کمی پوری کی جائے، مجیب اللہ بیگ چیرمین ایس ایم سی

ہنزہ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کریم آبادہنزہ نام کی حد تک ہائیر سیکنڈری اسکول ہے، حقیقت میں اب تک اسے ہائی سکول کی حیثیت بھی نہیں ملی ہے۔ سکول میں تین سو طالبات زیر تعلیم ہیں، جبکہ سکول تک رسائی کے لئے رابطہ سڑک تک نہیں ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شدید مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اسکول کے ایس ایم سی چیرمین مجیب اللہ بیگ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کروڑوں روپے مینٹننس کی مد میں جاری ہوےہیں، جسے ایسے سکولوں پر خرچ کیا جارہا ہے جن میں محض پندرہ سے بیس طلبہ زیر تعلیمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول میں اساتذہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ جمود کا شکار ہے۔

بیگ کا کہنا تھا کہ تین سو طالبات کے مستقبل سے کھیلنا قوم کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے چند افسران مینٹیننس کی مد میں جاری کردہ رقم کا غیر منصفانہ استعمال کر رہے ہیں۔

ایس ایم سی کے چیرمین نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا اور اسکول کے ساتھ ناانصافی جاری رہا تو مجبورا ہم اسکول بند کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے ہمار ا مطالبہ ہے کہ اسکول کو اعلان کے مطابق ہائیر سیکنڈری کا درجہ عملی طور پر دیاجائے اسکول کے عمارت تک لنک روڈ تعمیر کیا جائے اساتذہ کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے مینٹننس کی مد میں جاری فنڈ ز کو ہنزہ کے چند مخصوص اسکولوں کی بجائے منفانہ طریقے سے تقسیم کی جائے۔دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اسکول کے ساتھ کی جانے والی سلوک پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے رویے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button