تعلیم

بوائز ہائی سکول تسر شگر کی شاندار کارکردگی، میٹریک میں‌سو فیصد نتیجہ

شگر(عابدشگری) بوائز ہائی سکول تسر نے ایک بار پھر سبقت لے گئے۔میٹرک کے سالانہ امتحان میں سو فیصد نتائج حاصل کرلی۔کل 55طلباء نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سب نے کامیابی حاصل کی۔جبکہ دو طلباء نے اے پلس ،تین نے اے باقی 20طلباء نے بی اور باقی طلباء سی گریڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔سکول کے طالب علم مشرف حسین نے 908نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی۔جبکہ اسلم سحر نے 887نمبر حاصل کرلی۔والدین اور عمائدین سکول کی بہتر نتائج سابقہ ہیڈ ماسٹر شاہد حسین اور موجودہ ہیڈ ماسٹر مہدی علی محمودی اور سٹاف کے انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہقرار دیا اور کہا کہ ان کی انتھک اور تعلیم دوست پالیسیوں کی نتیجہ ہے کہ آج ہائی سکول تسر گلگت بلتستان کی اعلیٰ اور معیاری تعلیمی درسگاہوں میں شمار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ اور سابقہ ہیڈ نے سکول کی بہتر ی کیلئے سخت محنت کی ۔جس کا ثمر آج حاصل ہوا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ درسگاہ مستقبل میں پاکستان کا اولین درسگاہوں میں شمارہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button