Jul 15, 2022 پامیر ٹائمز تعلیم Comments Off on معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی
سکردو (پ ر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے بلتستان یونیورسٹی انچن کیمپس میں طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے لئے تنوع، تجسس اور خود شناسی بنیادی عناصر ہیں۔ طلبہ کو بااختیار بنانا انتہائی اہم ہے۔اس تقریب میں سٹیج کے فرائض ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکیجز ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوق نے انجام دئیے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس جامعہ بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہیں خود گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم ہونے کا اعزاز ہے اور جی سی یو جیسے ارتقا یافتہ تعلیمی ادارے کی بصیرت سے ہم آہنگ بلتستان یونیورسٹی کی نوخیز جامعہ بھی عصری تقاضوں کے ساتھ انسانی اقدار اور سماجی علوم کی اہمیت سے آگاہ ہے۔ اور علامہ اقبال کی تصویر خودی کے مطابق خودی کی پرورش و تربیت کے لئے کوشاں ہے ۔ سی سی یو کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بلتستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، جامعات معاشرے کی فعالیت اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں جامعہ بلتستان بلتستان کی تعلیمی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ، سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے بھی مختصر خطاب کیا اورمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عمران ندیم بھی جی سی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ڈاکٹر اشتیاق منڈوق نے مہانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر جی سی یو کے دورے سے دونوں جامعات کو قریب آنے کا موقع ملے گا ۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
May 28, 2022 Comments Off on شگر:طالبات کی کمپیوٹر تعلیم میںدلچسپی خوش آئند، سکالر شپ دینے کا اعلان
May 17, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان کے کالجز میں بی ایس پروگرامز کو فعال اور بااختیار بنانے پر اتفاق رائے ۔ رپورٹ
Apr 27, 2022 Comments Off on دنیا کے تمام انقلابات کے سرخیل نوجوان تھے، بلتستان یونیورسٹی میں سیمینار سے مقررین کا خطاب
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم