صحت

یاسین کے مختلف ہسپتال میں‌میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی شروع

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت غذر نے سب ڈویژن کے اندار عوام کو گھرکے دہلزپر صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لیے یاسین کے مختلف ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کا عمل شروع کرتے ہوئے سول ہسپتال طاوس اور اے کلاس ڈسپنسری تھوئی میں ڈاکٹرز تعینات کیا ہے ۔یاسین ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تعیناتی سے عوام کوان کی گھرکے دہلزپر صحت کے سہولیات میسرآگئے ہے۔یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے سب ڈویژن یاسین کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو تعینات کرنے پر سیکرٹری صحت گلگت بلتستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر ڈاکٹرعیسیٰ خان کاشکرایہ دا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال طاوس اور خاص کر یاسین کے دورافتدہ علاقہ تھوئی اے کلاس ڈسپنسری میں ڈاکٹرکی تعیناتی سے علاقے کے غیریب عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات میسرآنا شروغ ہوا ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے سیکرٹری صحت گلت بلتستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرغذر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوے سول ہسپتال طاوس میں ڈینٹل ڈاکٹرکی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button