ثقافت

ملی نغمات کا البم ” فخر پاکستان”‌ریلیز

گلگت (خصوصی نمائندہ ) گلگت بلتسان کے معروف شاعر و سینئر صحافی شراف الدین فریاد ؔ کے قومی نغمات کے البم ” فخر پاکستان ” کی تقریب رونمائی چنار باغ گلگت کی رونقیں دوبالا ہوگئی ۔ ننھا گلوکار اطہر الدین فریاد ؔ اور اویس شہزلؔ نے فریادؔ کے نغمات گاکر پوری محفل کو لوٹ لیا ۔ خود شراف الدین فریاد ؔ نے بھی اپنے البم کا نغمہ گایا اور پوری محفل کو جھما دیا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ریموٹ بٹن کے ذریعے مذکورہ البم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر دیگر فنکاروں جابر خان جابر ؔ ، اقبال حسین اقبال ؔ نے بھی اپنے کلام پیش کیے اور شائقین سے داد حاصل کیں ۔ بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے شاندار انداز میں قومی نغمات کے البم تیار کرنے پر شراف الدین فریاد ؔ اور مذکورہ البم کے گلوکاروں اطہر الدین فریاد ؔ اور اویس شہزلؔ کو داد دی اور کہا کہ ٹیلٹ کے اعتبار سے ہمارا خطہ گلگت بلتستان کسی سے بھی کم نہیں ہے ۔ اس قومی البم ” فخر پاکستان ” میں جس مثبت انداز میں پیغام دیا گیا ہے وہ لائق تحسین ہے.

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت مقامی شاعروں و دیگر فنکاروں سمیت قلم کاروں کو ہر ماہ 13000/- روپے وظیفہ فراہم کرے گی ۔ وفاقی حکومت کو اس بابت سفارشات مرتب کرکے بھیج دی گئی ہیں ۔اور ابتدائی مرحلے میں ایک سو سے زائد متعلقہ افراد کو فہرست مل کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں زبان، کلچر اور تہذیب کے فروغ کے لیے بھی اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ عنقریب مقامی فنکاروں کو آڈیٹوریم کی بلڈنگ بھی فراہم کی جائے گی جس کا وعدہ وہ پہلے بھی کرچکے ہیں ۔ فن کار حقیقی معنوں میں امن و اُخوت کا پیامبر ہوتا ہے اور ادب و ثقافت کے شعبہ جات ہی کے ذریعے تہذیبوں میں شائستگی آئی ہے ۔ گلگت بلتستان کے فنکاروں کے لیے کلچرل فنڈ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ ہماری ثقافت اور تہذیب کو قائم و دائم رکھا جاسکے ۔

پروگرام کے دوران ننھا گلوکار اطہر الدین فریاد ؔ ، اویس شہزلؔ اور شراف الدین فریاد ؔ نے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن سمیت دیگر اہم شخصیات کو البم ” فخر پاکستان ” کی سی ڈیز بھی پیش کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button