ثقافت

یوم دفاع پاکستان کے موقعے پر بلتی ملی نغمہ ریلیز ہوگا، عکس بندی آخری مراحل میں ہے، پروڈیوسر ابراہیم اشتر

شگر(عابدشگری)شائن فوٹو سٹوڈیو شگر کی جانب سے پاک فوج کے شہدا ء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پہلی بار بلتی ملی نغمہ مقامی شہداء کے تصاویر اورغازیوں کے جذبات سے بھری پیغامات کے ساتھ عکس بندی کے آخری مراحل میں ہیں۔اس ملی نغمہ کے پروڈیوسر(ایڈواپ کولیکشن نومینیٹر)محمد ابراہیم اشتر نے میڈیاسے گفتگو میں کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نغمے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ سنہرے دن، فلم کی طرز پر ترتیب دی گئی ہے اور یہ ملی نغمہ مکمل طور پر ایک جانباز سپاہی،انکے ماں اور بیوی بچوں کا ایک دوسرے سے طویل فراق کے دوران تنہاء کے عالم میں فرط جذبات میں دی جانے والی دعائیہ کلمات اور اظہارمحبت کا عکاس ہے-ان احساسات کو معروف نوجوان شاعر نسیم ادا کی شاعری جبکہ معروف نعت خواں سید جان علی شاہ کے دلنشین آواز میں مکمل منظر کشی کے ساتھ 6 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی-جسکا مقصد نوجوان نسل میں جذبہ حْب الوطنی کے فروغ کے ساتھ ساتھ قوم کے ان بہادر بیٹیوں کو سلام عقیدت پیش کرنا ہے-جنکہ لازوال قربانیوں کے بدولت آج ہم مملکت خداد کے آزاد فضاوں میں سکون کا سانس لے رہے ہیں۔یہ ملی نغمہ شائن سٹوڈیو شگر اپنی مدد آپ کاسٹ کر ہے ہیں تمام محب وطن شہریوں سے گزارش ہیں آپ کے اس پاس تمغے بسالت حاصل ہونے والے شہدا یا اس نغمے کو مزید پرکشش اور منفرد بنانے کا مشورہ ہو تو شائن سٹوڈیو شگر سے رابطہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button