دیامر پولیس کے سبکدوش ہونے والے حوالدار چھلوکو خان کی شاندار انداز میںرُخصتی
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس حوالدار چھلوکو خان کو دیامر پولیس کی طرف سے فل پروٹوکول (اعزاز ) دیکر رخصت کر دیا۔ چھلکو خان محکمہ پولیس دیامر میں چوالیس سال خدمات میں سرانجام دینے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوئے ۔اس حوالے سے ایس پی دفتر دیامر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس پی دیامر کامران عامر خان ،قائم مقام ڈی ایس پی شاہ خالد ، ایس ایچ او سٹی خوشحال خان ، ایس ایچ او کے کے ایچ بہرام خان ،سب انسپکٹر محمد وکیل ،سب انسپکٹر محمد جاوید سمیت دیگر پولیس اہلکار شریک ہوئے ۔تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے ایس پی کامران عامر نے کہاکہ حولدار چھلوکو کی پولیس کیلئے دی گئی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔حوالدار چھلوکو نے حقیقی انداز میں اپنے خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ فرائض میں کبھی غفلت نہیں برتی جس کی وجہ سے چھلکو دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے قابل تقلید مثال کی حثیت اختیار کر چکا ہے اس موقع پر محکمہ پولیس دیامر کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تلوار کی شیلڈ پیش کی گئی بعدازاں ایس پی دیامر کامران عامر خان کی قیادت میں جلوس کی شکل میں حوالدار چھلکو کو ایس پی دفتر سے کے کے ایچ تھانہ پہنچا کر محکمہ پولیس سے رخصت کیا ۔اس موقع پر حوالدار چھلوکو خان کی آنکھیں بھی چھلک پڑی ۔یاد رہے اس سے قبل کسی پولیس اہلکار یا آفیسر کو اس طرح کا پروٹوکول نہیں دیا گیا ہے ۔۔