خبریں

آئی ایس ایف گلگت بلتستان کی قیادت کو تحریک انصاف کی مدر ونگ میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ

گلگت(پ ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کا ایک مشترکہ اجلاس گلگت کے مقامی ہوٹؒل میں منعقدہ ہوا ۔اجلاس میں گلگت بلتستان بھر سے صوبائی عہدیداران،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں فیصلے خالصاً میرٹ اور انصاف پر مبنی ہوتے ہیں ،آج کا اجلاس انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کیلئے ہیں ۔آئی ایس ایف تحریک انصاف میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تو پارٹی کی مرکزی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ہم متفقہ طور پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آئی ایس ایف کی قیادت کو تحریک انصاف کی مدر ونگ میں ایڈجسٹ کیا جائے اور جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آئی ایس ایف کی صدارت نئے عہدیداروں کو منتقل کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ISFگلگت بلتستان کے صدر محمد شاہد نے کہا کہ آج میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے قائد عمران خان آئی ایس ایف کو اپنا بااختیار تنظیم کے طور پر رکھا ہے اور آئی ایس ایف اپنے تمام فیصلے جمہوری انداز میں کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج میں اس اجلاس میں شامل تحریک انصاف کی صوبائی قیادت ،ڈویژنل اور ضلعی قیادت اور آئی ایس ایف کے تمام صوبائی عہدیداران اور کارکنان کو برملا اظہار کرتا ہوں کہ آپ کی سپورٹ کی بدولت مختصر عرصے میں تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کے کونے کونے میں پہنچایا ہے اور تحریک انصاف اور آئی ایس ایف گلگت بلتستان کی مقبول اور مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے اور آئی ایس ایف گلگت بلتستان میں آئندہ بھی تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہونگے ۔آج مجھے خوشی ہورہی ہے کہ آئی ایس ایف کی صوبائی قیادت ایک منظم اور جمہوری انداز میں منتقل ہونے جارہی ہے۔

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں طلبہ تنظمی کے عہدے اورصدارت تاحیات دی جاتی ہے جبکہ تحریک انصاف میں ایسانہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے صدر عزیز احمد نے کہا کہ میں پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور برملااظہار کررہا ہوں کہ تحریک انصاف صوبائی قیادت میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف تحریک انصاف کا موقف اٹل ہے کہ گلگت بلتستان کے کونے کونے میں اور پر سطح پر جاکر ہم موبلائز کریں گے کہ جی بی کی عوام ٹیکس متحمل نہیں ہوسکتی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button