سیاست

اندھیرے ختم ہونے میں‌26 دن باقی ہیں، راجہ جہانزیب

گلگت(پ ر) ممبر قانون ساز و ممبر کور کمیٹی راجہ جہانزیب نے کہا کہ انہوں نے عوامی حمایت حاصل کرنے کے بعد ہی پہلے اسمبلی اجلاس میں یاسین کے ادھورے منصوبوں کے خلاف آواز اٹھائی جس کی وجہ سے تھوئی پاور ہاؤس جوکہ 2013میں ADPسے آوٹ ہوگیا تھا شامل ہوکے مکمل ہوا ۔ سدھی میٹل روڑ 10سالوں سے التواہ کا شکار تھا کام شروع کروا کے مکمل کردیا ۔ دیدار گاہ واٹر سپلائی کیلئے وفاقی سطح پر کوششیں کی ۔ ایک میرے نہیں تمام ممبران کے دوسرے سال کے ADPاپنی ٹینڈر سے نہیں ہوئے ہیں میرا یاسین کے عوام سے کیا ہوا وعدہ جتنے سکیمیں حفیظ کے ہونتے اتنے میرے حلقے میں بھی ہونگے ۔ جن میں صوبائی سطح کی سکیمیں گوپس ٹینڈر روڑ ، املست درکوت روڑ 30بیڈ ہسپتال اور ڈگری کالج شامل ہیں ۔ سکیمیں آبادی کے لحاظ سے مل رہے ہیں ۔ حفیظ اور اسکے کارندے میرے سکیموں کو نہیں روک سکتے ۔ اب چونکہ اندھیرے کا دور ختم ہونے میں 26دن باقی ہے ۔ اسکے بعد انصاف کی حکومت آنے کے بعد پچھلے نا انصافیوں کا بھی مکمل خاتمہ کرینگے ۔چور اور اکرپٹ حفیظ اور انکے نوکروں کو جیل بھجوا دینگے ۔ غلام محمد نے اپنے پندرہ سالہ نمائندہ ٹھیکیداری کا حساب کرپشن لیا جائے گا۔ میں نے کبھی یاسین کے عوام کی نمائندگی میں کوئی کمی نہیں کی یاسین کا نام گاسلت بلستان سطح پر روشن کیا ۔ بے غیرت کام کبھی نہیں کرونگا ۔ مسلم لیگ ( ن ) حکومت کے 2018 FCRآرڈر کو انکے منہ پر مارا اور آئندہ عوامی مفادات کا سودا کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ سبسڈی اور ٹیکس لگنے نہیں دونگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button