عوامی مسائل

پونیال کے گاوں‌سنگل میں‌ دریائی کٹاو کے باعث آبپاشی کا نظام متاثر

غذر( معراج علی عباسی )غذرکے ضلعی ہیڈکوارٹرگاہکوچ کے نوحی گاوں سنگل معلق پل سے آر سی سی پل تک دریائی کٹاوکے باعث گاوں کو سیراب کرنے والی مرکزی واٹرچینل بند ہونے سے غیریب زمینداروں کے تیار فصل پھلدار اور غیرپھلدار درخت سوکھنے لگیں ۔ دریائی پانی کی کٹاو کاسلسلہ پچھلے تین چار سالوں سے چلتا آرہا ہے مین چینل پانی کی تیز موجوں کی زد میں آکر بہہ گیا ہے تاحال اس چینل کی مرمت نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے تیار فصل سوکھ گئے ہیں گاوں میں زمانہ قدیم سے موجداخروٹ کے بڑے بڑے درخت سوکھنا شروع ہو گئے ہیں مقامی زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی دلچسپی لے کر GBDMA کے ایکسویٹر کے زریعے چینل نکالا جائے اور غریب لوگوں کی ایک بڑی آبادی کو سوکھنے سے بچایا جائے ۔اس تباہ شدہ چینل پر پھلدار اور غیر پھلدار درختان کے علاوہ سبزیات بھی یہاں سے پیدا کرتے ہیں اس چینل پر ادھا درجن دیسی پن چکی میں موجود ہیں جو اس وقت پانی نہ ہونے کی وجہ سے کسی کام کی نہیں ہیں اور مال میوشیوں کیلئے چارے کا انتظام بھی اسی آبادی سے کیا جا رہا تھا اب وہی سر سبز آبادی پانی کی عدم دستیابی کے باعث ویران ہو کر رہ گئی ہے درختان سوکھنے کیلئے تیار ہیں زمین سے مٹی اٹھ رہا ہے لوگ پریشان ہیں اگر حکومت چاہئے تو اس چینل کی بحالی میں صرف چار سے پانچ لاکھ روپے لگتے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر باغات میں پانی مہیا ہو سکتا ہے کیونکہ باغات سے تین سو میٹر دور پانی موجود ہے ۔گاوں کے مکینوں نے غذرانتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور گاوں تک پانی پہنچانے کا اہتمام کرکے گاوں کو سوکھنے سے بچایا جائے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرغذر شجاع عالم نے گاوں والوں کو فوری طور ایکسویٹرفراہم کرنے اور لوکل گورنمنٹ کے فنڈسے چینل کو واگزارکرنے کی یقین دلایا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button