حادثات

حادثات: بٹگرام میں مال بردار ٹرک میں‌آگ لگ گئی، بابوسر میں‌سیاحوں‌کی گاڑی کا بریک فیل ہوگیا، ایک بچی جان بحق، چار افراد زخمی ہوگئے

چلاس(بیوروچیف)بابوسر روڈ پر سیاحوں کی گاڑی بریک فیل ہوکر حادثے کا شکار، گاڑی میں سواربچی جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی نمبر اسلام آبادBG891کا بریک فیل ہونے سے تھک دیورے کے مقام پر بے قابو ہوگئی اور ٹائر بھی پھٹ گیا۔بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک کنارے مقامی افراد اور دیگر گاڑیوں کو بچاتے ہوئے کئی کلومیٹر سفر طے کرکے گاڑی کو پہاڑی ٹیلے سے ٹکرا دیا۔جس کے بعد گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد میں سے بچی مالکہ حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔جبکہ حساس ادارے کے کرنل عامر ان کی والدہ،اہلیہ اور دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔حادثے کے فورا بعد جی بی سکاؤٹس اور مقامی افراد نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق بچی کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید علاج معالجہ کے لئے منتقل کر دیا گیا۔جبکہ جاں بحق بچی کی لاش کو بھی آبائی علاقے منتقل کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی سے چلاس آنے والے مال بردار ٹرک میں بٹگرام کے مقام پر آتشزدگی،دکانداروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔آگ لگنے کی وجہ ٹرک کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔مقامی افراد نے ٹرک میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم ٹرک میں موجود سامان جل کر مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button