حادثات

مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی

چلاس(بیوروچیف)شاہراہ بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔شاہراہ بابوسر پر لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی sindh 6738 تھانہ جل کے قریب بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔گاڑی میں سولہ افراد سوار تھے۔جن میں سے عرفان ولد ارشاد،بدر ولد محمد اسلم ساکنان لاہور زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی افراد اور پولیس نے ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا۔جبکہ باقی تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔شاہراہ قراقرم پر بونر داس کے قریب موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگیا۔جس پر سوار دو افراد امیر جان ولد میراجان ساکن گونر فارم ،شفیع اللہ ولد ایوب ساکن داریل شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button