تعلیم
چھٹیوںکے دوران فیس نہ لینے کا حکم نظر انداز، غذر کے پرائیویٹسکولز کی پرانی روش برقرار

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر کے پرائیوٹ سکول مالکان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جانب سے موسم گرما اور سرما کے تعطیلات کے دوران طلباء سے فیس نہ لینے کی عوامی مفادپرمبنی عدالتی فیصلے کو ہوا میںآڑاتے ہوے نجی سکول مالکان نے موسم گرماکے تعطیلات کے دوران طلباء سے حسب سابق فیس وصل کرلی ہے ۔عدالتی فیصلے سے خوش والدین سکول انتظامیہ کے سامنے بے سی کا اظہارکرتے ہوئے چھٹیوں کے فیس جمع کیا ہے ۔پرائیویٹ سکولوں میں زیرتعلیم طلباء کے والدین نے سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ سپریم اپلیٹ کورٹ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سپریم کورٹ آپاکستان کے احکامات پر عمل درامدکو یقینی بناتے ہوئے پرائیوٹ سکول مالکان کے خلاف عدالتی احکامات کی خلاف کرنے پر نوٹس لیں اور غریب والدین سے چھٹیوں کے دوران وصول کردہ فیس واپس دلائیں ۔