تعلیم

بلتستان یونیورسٹی فیکلٹی کونسل کی تیسری میٹنگ، متعدد منصوبے زیر بحث

اسکردو(پ ر)یونیورسٹی آف بلتستان فیکلٹی کونسل کی تیسری میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم کی صدات میں ہوئی۔رجسٹرار، ڈائریکٹر اکیڈمکس، کنٹرولر امتحانات اور سینئر اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ جبکہ وزیٹنگ فیکلٹی کے ممبرزبھی موجود تھے۔ اپنی صداتی گفتگو میں وائس چانسلر نے کہا کہ ہم بلتستان یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کے ادارے کے طورپر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام فیکلٹی ممبران کی معاونت ضروری ہے۔ قبل ازیں شعبہ جاتی بریفنگ میں شعبہ بزنس مینجمنٹ کے چیئرمین وسیم اللہ نے ایک مکمل اور جامع منصوبہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ شعبہ بیالوجیکل سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام رضا، شعبہ ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ذاکرحسین اور شعبہ ماڈرن لینگویجز کے چیئرمین سجاد حسین نے اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button