خبریں

دیامر پریس کلب کے سیکریٹری اطلاعات شفیع اللہ قریشی کو اشتہاری قرار دینے کی مذمت

چلاس:(پ۔ر)سٹی تھانہ چلاس عملے کی ہٹ دھرمی دیامر پریس کلب کے سیکریٹری اطلاعات صحافی شفیع اللہ قریشی کو جھوٹا مقدمے میں اشتہاری بنا کر انکی عزت کو مجروح کیا گیا۔پولیس روئیے کیخلاف انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان وملک کے دیگرصحافیوں برادری کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت۔صحافتی تنظیموں کی جانب سے آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔سٹی تھانہ چلاس پولیس عملے کی ہٹدھرمی دیامر پریس کلب کے سیکریٹری اطلاعات سیئنر صحافی شفیع اللہ قریشی کے خلاف گزشتہ ماہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا چار ماہ بعد اشتہاری کا لقب سونپ کر انکے ذاتی زندگی کو ٹھیس پہنچایا گیا ہے پولیس گردی المناک سے کم نہیں ہے۔معاشرے کے عکس پر ایک تو جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے پھر انکی عزت کیساتھ کھیل کر زاتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پولیس رویہ انتہائی شرمناک ہے۔سٹی تھانہ چلاس پولیس عملہ معاشرے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے بجائے عوام کے دلوں میں آئے روز اپنے لئے نفرتیں پھیلا رہی ہیں۔انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان گلگت بلتستان کے چیئرمین صحافی شفیع اللہ قریشی پر پولیس کی ہٹ دھرمی اور انکی عزت کو مجروح کرنے پر انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان کے صدر سردار ممتاز انقلابی، لطف اللہ عباسی، وحید رزاق مستوئی، جانی مورائی میڈیا کوآرڈینیٹر سندھ IJCOP سندھ زون، راؤ عزیز، ریاض احمد بلال، اصغر چانڈیواور ایاز سولنگی، عظیم بیگ، راؤ وقار و دیگر نے اس موقع پر صحافیوں نے بتایا کہ صحافت ایک گھر کا نام ھے ہر صحافی کا مسئلہ ہمارا مسئلہ ھے اور صحافت پر پابندی صحافی کو کمزور کرنا توڑنے کے برابر ھے جو ہم ھرگز برداشت نہیں کریں گے. جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں.سٹی تھانہ چلاس پولیس رویہ کے خلاف اور ان کے اس ہٹلری نظام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے بتایا صحافی معاشرت کا آنکھ اور ریاست کا چوتھا ستون ہیں۔اس دروان دیامر کے سماجی،سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے بھی پولیس رویہ انتہائی شرمناک جھوٹ پر مبنی اور منگڑت قراردیا اور بتایا کہ صحافی شفیع اللہ قریشی ایک شریف اور نڈر بے باک صحافی ہے۔جو انھوں نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے۔پولیس کے اس رویہ پر ملک کے دیگر جگہوں سے صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کیا گیا۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات و دیگر اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی شفیع اللہ قریشی کے اوپر جھوٹا مقدمہ اور اشتہاری کا لقب ختم کیا جائے اور فوری تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا جائے اور غفلت برتنے اور لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button