تعلیم

اسلامیات کے پرچے میں‌غلطیاں‌، آوٹ آف کورس سوالات بھی شامل

شگر ( کرائم رپورٹر) محکمہ تعلیمات عامہ شگر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایگزام سیل میں شدید بے ضابطگی اور سنگین غلطیوں کا انکشاف۔ اسلامیات کے پیپر میں قرآنی آیات اور بسم اللہ لکھنے میں غلطیاں۔ نصاب سے ہٹ کر سوالات بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم شگر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ الزام سیل کے ذریعے ہونے والی اول تا ساتویں جماعت کے پرچہ میں بعض جگہوں پر موصول ہونے والے اسلامیات کے پیپرز میں بسم اللہ اور قرآنی آیات کو توڑ موڑ کر لکھا گیا ہے، جس سے جانے انجانے میں بے حرمتی کا تاثر ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض جگہوں پر امتحانی پرچہ جات میں ایسے ایسے سوالات بھی ہیں جوکورس میں شامل ہی نہیں ہیں، یا ابھی تک سلیبس کے مطابق نہیں۔ بچوں کے والدین اور سول سوسائٹی کے افراد نے پیپر میں سنگین غلطیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایگزام سیل کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرنے اور قرآن پاک کے آیتوں کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button