شاہراہ قراقرم کھلنے کے بعد چھ ہزار سے زائد گاڑیاںاپنی منزلوںکی طرف روانہ
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حالیہ سیلاب سے شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث ہزاروں سیاح اور مسافر پھنس گئے تھے جس کے ساتھ ہی ایف ڈبلیو او سمیت انتظامیہ اور پولیس نے بروقت اقدامات کا آغاز کیا جس کے ساتھ ہی شاہراہ قراقرم پر پھنسی ہوئی تقریباً چھ ہزار گاڑیاں صبح پانچ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئی ۔بدھ کے شام پانچ بجے اچانک شاہراہ قراقرم کے متعدد علاقوں گونر فارم ، تتہ پانی اور کیڈٹ کالج کے آس پاس کے علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ہی سیلابی ریلوں نے شاہراہ قراقرم متعدد جگہوں میں بلاک کیا جس کے ساتھ ہی شاہراہ پر سفر کرنے والی تقریباً چھ ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں ۔جس کے ساتھ ہی ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی اور شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام شروع کیا جبکہ ایس پی دیامر رائے محمد اجمل اور اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال حسن بھی رات گئے سے صبح پانچ بجے تک شاہراہ قراقرم پر ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں ، مسافروں اور سیاحوں کے ساتھ رہے اور ٹریفک کو رواں کر دیا اس دوران کیڈٹ کالج تعمیر کرنے والی حسنات کنسٹرکشن کمپنی نے سینکڑوں لوگوں کو فری کھانا بھی دیا ۔۔۔