خبریں

امام حسین کا پیغام معاشرے کی اصلاح ہے، بھائی چارگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، شیخ محمد کاظم صابری، شیخ موسیٰ کریمی

ہنزہ(ذوالفقار بیگ ) ہنزہ بھر میں موجود امام بارگاہوں میں 1439ہجری کے محرم الحرام کے مجالس عزامذہبی عقیدت کیساتھ جاری ہیں۔ گنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپلیکس میں عشرہ محرم علامہ شیخ محمد کاظم صابری ،گرم گنش شکونشل اور بلداس میں شام کے ٹائم میں شیخ سگی علی ۔ اسی طرح چھل گنش و گرلت میں دن کے اوقات میں شیخ محمد عباس ۔ ڈورکھن امام بارگاہ میں شام کے ٹائم پے شیخ اقبال حسین توسلی عشرہ پڑھ رہے ہیں ۔ علی آباد گُرمن میں شیخ اختر حسین اور مرتضی آباد میں شیخ عالمگیر جبکہ سوست گوجال میں شیخ مشتاق حسین انصاری خطاب فرمارہے ہیں ۔

1439ہجری کے محرم الحرام کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ و الجماعت مسجد علی علی آباد نے کہاکہ عزاداری کو زندہ رکھنا ہمارا شرعی فریضہ ہے ۔ کربلا ایک درس گاہ ہے جو درس اخلاق دیتی ہے وادی ہنزہ میں رہنے والے تمام مکاتب فکر ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہے ۔ یہاں کے باسی افہام و تفہیم سے تعمیری کردار ادا کرتے ہیں ۔ کربلا سے ملنے والی درس سے اخلاق کی ترویج کی ضرورت ہے ۔ جو عالم اسلام کے مسائل کے حل کی ضمانت ہے کیونکہ اس درسگاہ سے تمام عالم اسلام منسلک اور مربوط ہے۔ حضرت امام حسین ؑ کا پیغام معاشرے کی اصلاح ہے ۔ عشرہ محرم میں تحمل ، بردباری اور محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے نفرتوں کو مٹانے کی ضرورت ہے ۔

شیخ موسیٰ نے مزید کہاکہ رواداری ،محبت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کا نام کربلاہے ۔ کربلا سے ہمیں درس لینے کی ضرورت ہے ۔ حضرت امام حسین ؑ نے اپنے اہل و عیال کی قربانی دیکر اسلام کو بچایا ہے۔ کربلا تمام مسلمانوں کے لئے آئیڈیل ہے جس پر عمل کرکے دُنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ یہی پیغام حسینی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button