اہم ترین

اشکومن میں‌سیلاب کے بعد 180 گھرانوں‌کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع، متاثرہ علاقے میں‌ہیضہ کی بیماری پھیلنے کی اطلاع

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ نالہ برصوات سے آگے 180 گھرانوں کا رابطہ تاحال منقطع ،تین روز گزر جانے کے باوجود ادویات اور خوراک نہیں پہنچائی جاسکی ،متاثرہ علاقے میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑنے کی اطلاع،محکمہ برقیات کے اکلوتے واکی ٹاکی کے ذریعے حالات سے آگاہی لی جارہی ہے،بلہنز کے مقام پر تحصیلدار اشکومن خالد انور نے میڈیا کو بتایا کہ برصوات نالے سے آگے آٹھ گاؤں کے 180گھرانوں تک امدادی اشیاء پہنچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم اب تک کامیابی نہیں ملی ہے،علاقے کو ملانے والا واحد پل سیلاب کی نذر ہوچکا ہے ،مذکورہ علاقے کے 600افراد تک امداد پہنچانے میں کامیابی نہیں ملی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی بی ڈی ایم اے کے اہلکار نے بتایا کہ ہمارا بنیادی فوکس انسانی جانوں کو بچانا ہے،اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ان تک ادویات اور خوراک پہنچا یا جا سکے۔مقامی افراد نے میڈیا کو بتا یا کہ علاقے میں ہیضہ کی وباء پھوٹنے کی بھی اطلاعات ہیں لہذاصوبائی حکومت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء پہنچانے کا بندوبست کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button