صحت
گونر فارم اور چلاس میںمیڈیکل سٹورز پر چھاپے، زائد المعیاد ادویات برآمد

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم کے چلاس اور گونر فارم کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ۔ کئی سٹوروں سے زائد المیعاد ادویات برآمد ۔ دوائیوں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بجھوا دیئے ۔ ڈرگ انسپکٹر محمد مسلم نے گونر فارم اور چلاس کے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کی ۔ گونر فارم کے سٹورز سے زائد المیعاد ادویات بھی برامد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ۔ چلاس کے میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کے دوران ڈرگ انسپکٹر نے متعدد ادویات کے سمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے حاصل کر لئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام اسٹورز مالکان ڈرگ رول کو فالو کریں ۔ ڈرگ اتھارٹی کے موثر اقدامات کے باعث میڈیکل اسٹورز میں کافی بہتری آچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد اور بل ورنٹی کے بغیر ادویات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔