اہم ترین
گلگت بلتستان میںچند لوگ بھارتی آقاوںکی خوشنودی کے لئے پروپیگنڈے کر رہے ہیں، حکومت ان کے خلاف کاروائی کرے، قاضی نثار
استور (سبخان سہیل ) استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں سیرت النبی امن کانفرنس متحدہ علماء کونسل گوریکوٹ کے زیر منعقد ہوا اجلا س میں گلگت بلتستان بھر کے علماء نے شرکت کی۔ سیرت النبی کانفرنس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قاضی نثار احمد تھے
۔سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی نثار احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کو امن کا گہورہ بنانے کے لیے اہلسنت کی طرح دیگر مسالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے باعث ہم ماضی میں لُٹ چکے ہیں، اب ہمیں ماضی کی غلطیاں اور تلخیاں دوبارہ اجاگر کرنے کی بجائے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں ہم بغیر تنخواہ کے سپاہی ہیں ہم بغیر تنخواہ کے پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیں گلگت بلتستان اور پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے ہم ایسا ہر گز بردشت نہیں کریں گے گلگت بلتستان کے چند شرپسند عناصر بھارت میں اپنے آقاوں کو خوش کرانے کے لیے منفی پروپیگنڈے کرتے ہیں اور رابطے میں ہیں حکومت ایسے شرپسندوں کے خلاف بلاتفریق کاروئی کریں ۔گلگت بلتستان میں امن قایم کرنے کے لیے جتنے بھی مسالک کے لوگ ہیں ان کو اپنا کردار اداء کرنا ہوگا ۔گلگت میں ہم نے ایک امن معائدے پر دستخط کیا تھا مگر اب تک انتظامیہ اس امن معائدے پر عمل درآمد نہیں کراسکی ہے جو کہ حکومت اور انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے گلگت بلتستان میں انتظامیہ شرپسندوں کو گہرو تنگ کرئے امن قائم ہوگا امن محبت اور بھائی چارگی کے لیے کوہستان سے لیکر چترل تک ہر بندہ اپنا حق اداء کرے گا۔استور ایک پر امن ضلع ہے یہاں کے علماء عمائدین اور عوام نے ہمیشہ امن محبت بھائی چارگی کے ساتھ محبتیں بانٹیں ہے اس امن کو ہمیشہ قایم رکھیں سیرت النبی کانفرنس امن پیغام کے نام سے جو تقریب آج منعقد کیا ہے یہ بھی ایک محبت اور امن کا پیغام ہے اللہ کے نبی کے اصولوں پر زندگی گزانے کا نام ہی سیرت ہے ۔
تقریب سے مولانا مفتی محمد ایوب ، قاری گلزار احمد،مفتی شفی الرحمن،مولانا عبدالمجید،مولانا جمہ والی، مولانا اکرام اللہ سمیت دیگر علماء نے بھی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ گوریکوٹ میں منعقد ہونے والی سیرت النبی کانفرنس میں مولانا عبدالحکیم،معاون خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان محمد سلیم خان،اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل سمیت دیگر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا تقریب میں شریک علماء اور دیگر شرکاء نے حمد، نعت، اور گلہاے عقدت بھی پیش کیے۔