اہم ترین

اشکومن کے سیلاب سے متاثرہ بالائی علاقوں‌میں‌غذا کی قلت کی اطلاعات، بعض‌دیہات تک کوئی نہیں‌پہنچ پایا ہے

غذر (بیورو رپورٹ) بدصوات کے بالائی ایک درجن دیہاتوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا ان علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہوگئی فوری امداد کی ضرورت ہے دوسری طرف بدصوات گلیشئیر پگلنے کا عمل جاری دن کے وقت ہر 15 منٹ میں نالے میں گلیشئیر گر رہا ہے ، ملحقہ آبادیوں کے 550 گھرانوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر بند ہیں ، مواصلاتی نظام موجود نہیں بجلی و صاف پانی کی سہولت بھی متاثر ، پانچ روز گزر چکے ہیں لیکن کئی علاقوں میں تاحال کوئی نہیں پہنچ سکا ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مصنوعی جھل بننے کی وجہ سے زیر آب آنے والے 30 متاثرہ گھرانوں کو ٹینٹ اور راشن تقسیم کیا ہے، فوکس اور الخدمت فاونڈیشن کی ٹیمیوں نے بھی متاثرہ علاقوں میں ابتدائی سروے کر لیا ہے، تاہم گلیشئیر کے مسلسل گرنے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مذکورہ آبادیوں میں گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، انتہائی بیمار کو کسی ہسپتال تک پہنچانے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے ، کئی افراد متاثرہ گاوں سے نکلنے کیلئے بدصوات نالے سے گزرتے ہیں ، جس سے جانی نقصان کا شدید خدشہ لاحق ہے ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا کیمپ بدصوات گاوں سے 4 کلومیٹر دور بلہیزگاوں میں قائم ہے ، راشن اور دیگر امدادی سامان بھی بلہیز میں موجود ہے تاہم اسے بدصوات پہنچانا ممکن نہیں کیونکہ بدصوات نالے تک ہی 2گھنٹے کا پیدل سفر ہے اور اسکے بعد مسلسل گلیشئیر پگھنے کی وجہ سے مذکورہ نالے کوا کراس کرنا تقریبا ناممکن ہے ، اگر مذکورہ علاقوں کا اگلے 15 دن تک زمینی رابطہ بحال نہیں ہوا تو ان علاقوں میں غذائی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے، مذکورہ گاوں میں پہلی ریلیف کے ساتھ ظفر شادم خیل 20 رضاکاروں اور محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ اپنی جان پر کھیل کر بدصوات نالہ کراس کیا تھا بعد ازاں یہ رضاکار بھی 4دن تک متاثرہ علاقے میں پھنسے رہے ۔دوسری طرف جھیل کا بند ٹوٹنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ، بدصوات میں گلیشئیر کے مسلسل پھٹنے کی وجہ سے بند مذید مستحکم ہوتا جا رہا ہے ، تاہم سپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے ۔ متاثرین اور ملحقہ آبادیوں کے عوام کا کہنا ہیکہ انہیں فوری طور پر کسی محفوظ مقام منتقل کیا جائے ، اور خیمے اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button