سیاحت

لاہور کی معروف فوک گلوکارہ ماہم سہیل بن گئی کوہ پیما، 5200 میٹر بلند چوٹی سر کرلی

شگر(عابدشگری)لاہور کی معروف فوک گلوکارہ ،میوزیشن ،میوزک پروڈیوسر اور فوک آرٹسٹ ماہم سہیل نے گلوکاری اور میوزک کے میدان میں اپنا جوہر دکھانے کے بعد کلائمبنگ اور کوہ پیمائی میں بھی اپنا لوہا منوالیا۔انہوں نے 5200میٹر سے بلند پہاڑی اور گلیشئر پر مشتمل ارندو حراموش ٹریک عبور کرلیا، اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی خاتون میوزک آرٹس ماہم سہیل نے دو پاکستانی کوہ پیماؤں تقی سرور اور فداحسین کیساتھ 5200میٹر بلند پہاڑی پر مشتمل ٹریک کو 8دن میں عبور کرلیا۔ انہوں نے اپنا سفر دو ہفتے قبل شگر کے علاقے ارندو سے شروع کیا۔جہاں سے لیلیٰ پیک،سپنٹک 1اور سپنٹک 2سے ہوتے ہوے  بڑے بڑے گلیشیرز  عبور کرتے ہوے ضلع گلگت کے علاقے حراموش تک پہنچ گئے۔
الپائن کلب آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ایاز شگری کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہم سہیل  نے کہا کہ یہ ٹریک عبور کرنا ان کے لئے کسی بڑے امتحان سے کم نہیں تھا۔ تاہم، وہ ہمت اور ایک عزم لیکر آئی تھی اور مشکلوں اور سختیوں کو برداشت کرتے ہوئے کٹھن حالات میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
اس سفر میں سب سے بڑی مشکل مالی اور سخت موسمی حالت تھے۔موسم خراب ہونے اور برف باری اور بارش نے ہمیں سخت پریشان کیا۔تاہم ساتھیوں نے ہمت بڑھائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ الپائن کلب کے جنرل سیکریٹری ایاز شگری نے انہیں اس مہم جوئی کیلئے خصوصی رہنمائی کی۔ اور میرا حوصلہ بڑھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عزم ہو تو کوئی بھی رکاوٹ ہمت کو کمزور نہیں کرسکتی۔ خواتین کیلئے کوہ پیمائی مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔میرا تما م پاکستانی خواتین کو پیغام ہے کہ وہ عزم اور ہمت کیساتھ ہر میدان میں آگے آئیں۔
یاد رہے ماہم سہیل کا تعلق لاہور سے ہے اورایک آرٹسٹ ہے وہ بلتی ،برششکی ،شینا اور وخی میں میوزک ترتیب دے رہے ہیں ان کی گلگت بلتستان کے چار زبانوں پر مشتمل البم جلد مارکیٹ میں آنے والی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button