خبریں

وزیر اعلی کے تمام اعلانات پر عملدرآمد کروائیں گے، غلام محمد

یاسین(معراج علی عباسی )مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمدنے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے دورہ یاسین کے اعلانات کو ایک ایک کرکے عملدرآمدکیاجارہا ہے ۔سب ڈویژن یاسین میں گزشتہ 8سالہ جمودکا شکار تعمیروترقی کے عمل کو دوبارہ شروع کیا ہے ۔یاسین کے طول وعرض میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متعلقہ ادارے دن رات کام کررہے ہیں ۔اگلے چھہ مہینوں میں ان تمام منصوبوں کے ٹینڈرزبھی مکمل ہوجائیں گے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ 20 کروڑ کے لاگت سے 18 فٹ چورایاسین تا ہندورتارکول روڑ، 6کروڑ کی لاگت سے طاوس ڈگری کالج ،6کروڑ کی لاگت سے سے 30بیڈہسپتال طاوس ،6کروڑ کے لاگت سے برکلتی پارٹریک ایبل روڑ،6 کروڑ کی کاگت سے ہندور تا درکوت تارکول روڑ کے علاوہ گندائے ،طاوس اور برکلتی میں تین سول سپلائی کے گودام تعمیرہونگے ۔غلام محمدنے کہا ہے کہ ہندور لالک جان اے کلاس دسپنسری کے کے لیے وزیراعلی نے میرے مطالبے پر ایمبولنس کی منظور ی دی اور آج ہندور ترسیت ،املست کے عوام کے لے یہ ایک تحفہ ہے ۔ہندور لالک جان ہسپتال کے لیے 55لاکھ کا جدیدایمبولنس لیگ ن کے دعواں اور وعدوں کی تکمیل کا عملی ثبوت ہے ۔عوام یاسین تاسمال کی خدمت کاسفرکامیابی کے ساتھ رواں داوں ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button