سیاحت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ سیاحت کا خطے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ اقداماات اٹھانے پر اتفاق

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ سیاحت ، گلگت بلتستان خطے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں اشتراک بڑھانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرینگی۔اس سلسلے میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے سیکریٹری سیاحت گلگت بلتستان وقار علی خان نے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے فوکل پرسن ڈاکٹر منظور علی اور کیمپس ایڈمنسٹریٹر رحمت کریم بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر اور سیکریٹری سیاحت نے اس امر پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے اور مختلف سیاحتی سر گرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جائینگے، اس سلسلے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ستمبر میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے قومی سیمنار کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سیاحت کی صنعت سے وابستہ تمام ادارے اور افراد شرکت کرینگے اور ان کی مشاورت سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو باقاعدہ صنعت میں ڈھالنے سمیت اس شعبے کی ترقی میں حائل مسائل کے حل کیلئے بھی حکمت عملی وضع کی جائیگی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے سیکریڑی سیاحت کو ہنزہ کیمپس میں شعبہ ٹوارزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی کے زیر اہتمام سیاحت کے فروغ کیلئے آگاہی اور تربیتی پروگراموں کے حوالے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button