عوامی مسائل

گنش ہنزہ میں‌آلودہ پانی سے بیماریاں‌پھیلنے لگیں

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ گنش میں آلودہ پانی سے مہلک بیماریاں پھیلنے لگیں ۔ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو آلودہ پانی کی سپلائی ، عوام موزی مرض میں مبتلا۔ غلیظ پانی کی وجہ سے بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں جس کے بارے میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹیں بھی موجود ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ پر کام شروع کیا تھا ۔ تاہم پیپلز پارٹی کی دور حکومت کی مدت بھی پوری ہوئی اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت بھی پوری ہونے جارہی ہیں کئی سال گزرنے کے باوجود کام رُکا ہوا ہے ۔ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ضلع ہنزہ کی قدیم بستی گنش کو پانی کی آلودگی سے پیدا شدہ سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی میں موسم گرما میں ہیضہ اور انفیکشن کے امراض پھیل جاتے ہیں جبکہ ہپا ٹا ٹیس، ٹائیفائیڈ اور دیگر خطرناک امراض جو قبل ازیں بالکل ناپید تھیں غلیظ پانی کی وجہ سے عام ہوتی جارہی ہیں ۔ جس کے بارے میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹیں بھی موجود ہیں ۔ اسی تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہنزہ میں گریٹر واٹر سپلائی اسکیم زیر عمل ہے اس منصوبے سے حسن آباد سے چشمے کا پانی علی آباد ، ڈروکھن سے ہوتا ہوا گنش کے مقام تک لے جانا تھا محکمے کی غفلت کی وجہ سے کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال گریٹر واٹر اسکیم مکمل نہیں ہوسکا ۔ جسکی بناء پر نشیب میں واقع گنش ،گرم اور گرلت کی آبادی آلودگی سے متاثر ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ واضع رہے کہ گنش کے اُوپر واقع کریم آباد ،مومین آباد اور ملحقہ آبادی کیلئے مقامی غیرسرکاری ادارے نے سولہ سال قبل بیرونی عطیات سے سیوریج سسٹم بنایا ہے اسی طرح بالائی علاقوں کی ہزاروں گھرانوں سمیت ہوٹلوں کا نکاس شدہ آلودہ پانی کا رُخ گنش کی جانب ہے جس کی بناء پر نشیبی علاقوں میں صدیوں قدیم اب گاہوں اور نہروں میں اس غلیظ پانی شامل ہوتا رہتا ہے جسکی بناء پر آلودگی کامسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اس لئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافیظ حفیظ الرحمن و چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ اور سکریٹری ورکس جی بی گنش کیلئے ہنگامی طور پر گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کو جلد مکمل کرنے کی احکامات جاری کریں تاکہ گنش کے علاقے کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button