حادثات
دیامر:بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق، ایک اور حادثے میںمکان خاکستر
چلاس (شفیع اللہ قریشی )دیامر میں قدرتی حادثات ایک شخص جاںبحق،مکان جل کر خاکستر۔دیامر کا تحصیل تانگیر وادی شیخو میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے زخمی شخص زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔وادی تانگیر شیخو میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے ولی اللہ ولد فیض الباری شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا مگر زخمی شخص زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔جبگہ دوسرا قدرتی حادثہ ضلعی ہیڈکوارٹر شہر چلاس محلہ رونئی شلکٹ میں پیش آیا۔رونئی شلکٹ میں خان ولی نامی شخص کے مکان میں آگ لگ گئی۔آگ بے قابو ہوکر پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ آگ پر مکمل قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔