اہم ترین

گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، محرم پرسکون طریقے سے گزرے گا، فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک

 گلگت (سٹاف رپورٹر) فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و  امان کی صورتحال بہتر ہے جو کہ لا انفورسنگ ایجنسیوں کے آپس میں بہتر انداز میں مربوط ہونے سے ممکن ہوا ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ تمام مسالک کی کمیٹیاںاور کونسل بھی گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور آیندہ بھی ہم توقع رکھتے ہیں کہ جی بی میں امن وامان کی صورتحال بہتر رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ان کمیٹیوں کا بہت تعاون رہا ہے۔ چیف سیکرٹری،ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی فورس اور تمام پوری ٹیم نے مل کر سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ مجھے آج خوشی ہے کہ نہ صرف سیکورٹی فورس اور لاءانفورسنگ ایجنسیوں کے آپس میں بہتر رابطے ہیں، بلکہ عوامی سطح پر بھی ہم آہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے یہ بات اُبھر کر سامنے آئی ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام افراد امن کے خواہاں ہیں۔ اس عمل میں سول سوسایٹی اور علماءاکرام نے اپنا حصہ ڈالا ہےجو کہ خوش آئیند ہے۔ فورس کمانڈر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا ماحول بہتری کی طرف جارہا ہے۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات پچھلے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اپیکس کمٹی کی میٹنگوں میں کئے گئے فیصلوں کا تسلسل ہے ۔ جی بی میں امن امان کے لئے سب نے اپنا رول ادا کیا ہے۔ میڈیا نے ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پچھلے تین چار سال سے یہاں امن امان میں بہتری آئی ہے سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ سب مفاد میں ہے اور اب ہم سب نے مل کر اس تسلسل کو برقرار کھنا ہے بلکہ اس کو پہلے سے بھی بہتر بنانا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی ایک پروفیشنل طریقے پہلے بھی کیا ہے اور اب بھی کرینگے اس دفعہ بہتر سیکورٹی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اس دفعہ ڈارون کیمرے سے جلوس کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے ۔اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کرینگے جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں سہولیات میسر ہیں وہ سہولیات یہاں بھی دستیاب ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس، رینجرز ، جی بی اسکاوٹس اور لاءاینڈ فورس ایجنسیاں ایک اکائی کے طور پر کام کر رہے ہیں ا سکے نتیجے میں آپ کو ترقی کا راستہ نظر آرہاہے اور امن امان بھی نظر آرہا ہے۔

اس موقع پر آئی جی پی صابر احمد، ہوم سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے۔ فورس کمانڈر نے سیف سٹی پراجیکٹ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور شاباش دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button