خبریں

یاسین میں‌تحریک انصاف کی جیت کا جشن، ہزاروں‌افراد شریک ہوے

یاسین (خبرنگار خصوصی)انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح پر یاسین میں پی ٹی آئی کا پاور شوہزاروں لوگوں کی شرکت گوپس سے یاسین تک سیکڑوں گاڑویوں اور موٹرساےئکلوں کی ریلی نکالی گئی ۔یاسین ڈی چوک پر ہزاورں کے تعداد میں متوالوں نے شاندار جلسہ منعقد کیا۔جلسے کے شروکاسے سے خطاب ہوئے ممبرقانون سازسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا پاکستان میں دو چور پاٹیوں نے باریاں لیکر غیریب عوام کے بچوں کا مستقبل بتاہ کرکے اپنے بچوں کو لندن میں عیاشیاں کرارہے تھیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران نے 22سالہ جدوجہدکے بعد پاکستان کے عوام کو ان چوروں اور لیٹروں سے نجات دلانے کے لیے حکومت میں آیا ہے ۔اپ وقت آیا ہے کہ عمران خان ان چوروں کے حلق میں ہاتھ ڈالکر عوام کی لوٹی ہوئی دولت رکاورکرکے غیریب عوام کے فلاح و بہبود پر صرف کرنگے ۔انہوں نے کہا کہ یاسین کے عوام نے 2015کے الیکشن میں کرپشن کے خلاف ووٹ دیا۔اپ وقت آیا ہے کہ یاسین میں گزشتہ ادور میں عوام کے لیے ملنے والی ترقیاتی بجٹ میں 6کروڑ رکی کرپشن میں ملوث چور کو سڑک میں کھڑاکرکے سزادیا جائے گا۔گلگت بلتستان کے نااہل،کرپٹ ،مکار،جھوٹااور جی بی کے قومی غدار اور نوازشریف اور مودی کایاروزیراعلیٰ سے پیسے پیسے کا حساب لیاجائے گا۔وزیراعلیٰ اور دیگرسفیدپوش چوروں کا کڑااحتساب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ن لیگ کے صوبائی حکومت کے حلق میں ہاتھ ڈال کر یاسین کے اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ کے علاوہ اربوں کی لاگت کے منصوبے لایاہوں جس میں یاسین روڑ ،تیس بیڈ ہسپتال طاوس ،چارآرسی سی پل ،کے علاوہ دیگرعوامی مفاد کے اہم منصوبے شامل ہے ۔جلسے سے اپنے خطاب میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ریٹائرڈکرنل عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے مرتبہ ملک کے ساتھ دراورعوامی خدمت سے سرشار لوگ اقتدار میں آئے ہیں ۔مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے مل کرپاکستان کو لوٹا اورپاکستانی عوام نے ان لوٹیروں کو ووٹ کے شکل میں جواب دیا۔عمران خان نے پاکستانی عوام کو شعور کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے یونیورسٹی ،علاج کے لیے ہسپتال دیا۔اپ انصاف دینے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران کا اعلان کردہ دس نکاتی ایجنڈے کوہرصورت عملی جامہ پہنایاجائے گا۔پاکستان کے سابق حکمرانوں نے مافیاں بن کر پاکستانی عوامی کو لوتا ہے ۔اداروں کو تباہ کیا سرکاری و عوامی اداروں کو کرپشن کا اڈا بنا لیا ہے ۔یاسین کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہونے کے ساتھ محب الوطن ہے ۔جلسے سے اپنے خطاب میں ایڈوکیٹ عطاالرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تایخ کو پلٹ میں عوام یاسین کا کردار سب سے نمایا ہے۔آج اسلام اؓاد میں یاسین کی حکومت بن چکی ہے ۔ملسم لیگ ن اور پی پی پی نے لوٹ کھسوٹ کے زریعے گلگت بلتستان کو لوٹا تعلیم جیسے مقدس پیشے کو گاجرمولی کی طرح فرخت کیا انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری خزانے میں خوردبورد کرنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کیا جائے ۔جلسے سے پی ٹی آئی یاسین کے صدر ہمایون شاہ ،جنرل سیکرٹری خلفہ دلاور شاہ ،اائی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر نے بھی خطاب کیا ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button