خبریں

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چار افسروں کی ترقی

گلگت (پ ر) چیف جج گلگت بلتستان جناب جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم صاحب نے مختلف عہدوں پر سپریم اپیلیٹ کورٹ کے افسروں کی ترقی کر دی ۔ یہ ترقیاں افسران کی سینیارٹی  اور قابلیت کو مد نظر رکھ کرکی گئی ۔ جناب لیاقت حسین صاحب  کو ترقی دیکر رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ۔ جبکہ جناب طارق رضوان آزادصاحب  کو        ڈپٹی رجسٹرار سے ایڈیشنل رجسٹرار ، جناب بلبل جان صاحب کو اسسٹنٹ رجسٹرار سے ڈپٹی  رجسٹرار  اور        جناب میر وقاص جمیل صاحب کو اسسٹنٹ رجسٹرار سے سینئر اسسٹنٹ رجسٹرار کے  عہدوں پر ترقی دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button