خبریں

عوامئ ورکروز پارٹی گلگت بلتستان ہنزہ گو جال یونٹ کی حقوق مارچ اختتام پذیر، جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

پھسو گوجال (پریس ریلیز)  عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان گوجال کی حقوق مارچ دو دن کے بعد ۳ اپریل کو گلمت میں اختتام پذیر ہوا۰ لانگ مارچ دو اپریل کو سوست کے کمرشل سنٹر سے شروع ہوا جس کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی گوجال کے سینیر رہنماؤں اخون بائے، شیر افضل، محمد رمضان، جلاالدین، محمد رفیع، آصف سخی، صفدر علی نے قیادت کیں۔

مارچ کے شرکاء کو ہنزہ اور گلگت سے آئے ہوے نوجوان رہنماؤں ذوالفقار علی، فیضان میر، واجد اللہ بیگ، نوید احمد نے مارچ کرنے والوں کو مورخون میں خوش آمدید کہا اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا اور پرجوش نعروں کے ذریعے شرکاء کے جذبے اور حوصلے بڑھاتے رہے۰گاؤں گاوں عوام بالخصوص نوجوانوں، بچوں اورچخواتیں نے مارچ کرنے والوں کے نعروں کا جواب دیتےہوئے استقبال کیا اور ان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۰

دوسرے دن مارچ کا آغاز خیبر سے ہوا جس میں خواتیں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ شرکاء سے سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آخون بائے نے لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف حکومتوں اور نوکرشاہی کے بے حسی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مارچ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۰ انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کے زمینوں کے معاوضے سے گذشتہ گیارہ سالوں سے محروم رکھا گیا ہے۰ نہ ہمیں بجلی میسر ہے اور نہ بہتر صحت اور تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر ہیں اسلئے عوامی ورکرز پارٹی گوجال نے اس عظم کا اظہار کیا ہے کہ ان بنیادی حقوق کے لئے جدوجہد کرین گے۰

جب ہم ان بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں ملک دشمن کہا جاتا ہے لیکن جو حکمران طبقے گزشتہ ستر سالوں سے ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں اور بدعنوانی میں ملوث ہیں انہیں تمغے دیے جاتے ہیں اور انہیں اقتدار میں پہنچایا جاتا ہے۰ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اشرافیہ اور بدعنوان سیاسی قیادت کے پیشے چلنے اور انہیں بار بار آزمانے کی بجائے غریبوں اور محنت کش عوام کی جماعت عوامی ورکرز پارٹی کا ساتھ دین اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کریں۰

خیبر کے عوام نے مارچ کے شرکاء کو گاؤں کے آخری حدود تک نعروں مثلاً قراقرم ہائی وے کے متاثرین کو معاوضہ دو، ہنزہ کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مزید دو نشستیں دو، بیروزگاری، مہنگائ اور کرپشن ختم کرو، ہنزہ گوجال میں بجل کے بحران کو ختم کرو، زمینوں، اور قدرتی وسائل پر قبضہ بند کرو، کانکنی کے لیزز منسوخ کرو، کی گونج میں رخصت کیا۰

حقوق مارچ کے شرکاء جب پھسو کے حدود میں داخل ہوے تو وہاں کے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور نعروں کی گونج میں بازار تک لائے اور وہاں ایک جلسہ کی شکل اختیار کیں۰ حقوق مارچ کے شرکاء کو گاؤن کے عمائدین، مسلم لیگ ن کے رہنما ارمان علی اور پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز علی نے استقبال کیا اور عوامی ورکرز پارٹی کی جدوجہد کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کیں۰

اسی اثنا میں عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ضلعی یونٹ کے آرگنائزر اکرام جمال کی قیادت میں اختر امین، واجد اور دیگر نوجوان ساتھیوں نے جلسئہ میں شرکت کیں اور اکرام جمال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اور حکومت وقت کو جبر دار کیا کہ وہ ہنزہ کے عوام کی خدمات کو مت بھولیں اور ان کی جرآت اور صبر کا امتحان نہ لیں۰

عوامی ورکرز پارٹی کے نوجوان رینماء آصف سخی نے پھسو کی عوامی مزاحمتی تاریخ بالخوص آداب خان اور غلام محمد ہنر بیگ اور دیگر انقلابیوں کے خدمات اور شاندار جدوجہد خراج تحسین پیش کیا۰ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ان روایتوں کے امین ہیں اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۰

گاؤن کے ایک بزرگ زیب شاہ نے بھی تقریر کیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے حقوق کا تحفظ کریں اور ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں۰

پھسو کے نوجوانوں اور خواتیں نے حسینی اور گلمت تک مارچ کا ساتھ دیا۰

حقوق مارچ گلمت جو تحصیل گوجال کا مرکز ہے میں پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۰ جہان لوگوں کی بڑی تعداد نے مارچ کے شرکا کا استقبال کیا۰

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button