ثقافت

گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے، پروفیسر عطااللہ شاہ، وائس چانسلر کے آئی یو

گلگت ( پ ر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUڈسپلے اینڈ سوینئر سنٹر کا دورہ کیا۔دورے میں ان کے ہمراہ،ڈائریکٹر IMRACپروفیسر ڈاکٹر معظم نظامی اور ڈائریکٹر کلچر اینڈ ہیرٹیچ ڈاکٹر تصور بیگ موجو د تھے ۔ڈاکٹر تصور بیگ نے وائس چانسلر کو ڈسپلے اینڈ سوینئر سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہاکہ ڈسپلے اینڈ سوینئر سنٹر میں مزید جدت لانے اور گلگت بلتستان کے ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر کلچر اینڈ ہیرٹیج کو ہدایت کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی متنوع ثقافت اور مقامی زبانوں کی بقا اور ترویج کے لیے سنٹر کوبروئے کار لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button