گورنر اور وزیر اعلی کی ذاتی لڑائیاں، سب ڈویژن گوجال کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا
گلگت( فرمان کریم) گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان چپقلش کے باعث گوجال تاحال سب ڈوثیرن کے حق سے محروم ہیں۔لیگی کارکن کا انکشاف۔
وزیراعلیٰ کی طرف سے تحصیل گوجال کو سب ڈوثیرن کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔لیگی ذرائع کے مطابق سب ڈوثیرن کے نوٹیفیکیشن کی راہ میں گورنر گلگت بلتستان رکاوٹ ہے۔ جو وزیراعلیٰ کے اعلان کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ کیونکہ گورنر گلگت بلتستان اور اُن کی اہلیہ علاقے کے رہنما ہیں، اور اعلان کے وقت ان میں سے کوئی بھی موجود نہ تھا۔
سب ڈوثیرن کے قیام کے اعلان سے گوجال کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑی تھی جو اب منہدم ہو تی نظر آرہی ہے۔
8مئی 2018کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے دورے گوجال کے موقع پر تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت میں صوبائی وزراء کے ہمراہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گوجال کو سب ڈوثیرن بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن 3ماہ سے زاہد عرصہ گزرنے کے باوجود اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
ذرائع کے مطابق گوجال کے عمائدین کی طرف سے وزیراعلیٰ کو بار بار اس طرف آگاہ کرنے کے باوجود سب ڈوثیرن گوجال کا نوٹفیکیشن نہیں ہو سکا ہے۔ سب ڈوثیرن کے اعلان نہ ہونے سے گوجال کے عوام کے امید پر پانی پھیرنے لگی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق وہاں کے مقامی تنظیم دی گلمت آرگنائزیشن لوکل ڈولپیمنٹ بہت جلد وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے سب ڈوثیرن گوجال کے نوٹفیکیشن کے حوالے سے آگاہ کرینگے۔