جرائم

غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور ایک شخص کو قتل کردیا

چلاس:(شفیع اللہ قریشی) چلاس پراناہسپتال شوکوٹ میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل۔بھائی نے بہن اور لڑکا کو فائرنگ کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا۔واقعہ سٹی تھانہ چلاس کے حدود میں گزشتہ شب کے تین بجے پیش آیا۔ شوکوٹ پرانا ہسپتال میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کر نے والا ملزم کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تین بجے چلاس شوکوٹ پرانا ہسپتال میں ملزم زاہد حسین ولد محمد دین ساکن چلاس نےمقتول اکرام اللہ ولد رحمت  ساکن بٹو گاہ حال چلاس کو اپنی حقیقی بہن (ع) کے ساتھ ناجائز تعلقات کے نام پر قتل کر دیا ہے.

پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس انسپکٹر محمد شاکر کی قیادت میں پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پنچ کر دونوں ڈیڈ باڈیز کو اپنے قبضے میں لیا۔موقع واردات کا معائنہ کے بعد دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوں ہسپتال چلاس منتقل کر دیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جن کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تھا نہ سٹی چلاس منتقل کر دیا اور ملزم زاہد حسین ولد محمد دین ساکن شوکوٹ چلاس کے خلاف Fir نمبر 80/18 بجرم 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ دیامر پولیس نے جرائیم پیشہ عناصر کے گرد سخت گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button