عوامی مسائل

وزیر اعلی کے حلقے میں‌ سڑکوں‌کی حالت خراب

گلگت( سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے حلقے 2 ذوالفقار آباد میں سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کئی سالوں سے ذوالفقار آباد میں سٹرکوں کی مرمت نہ ہونے سے مکینوں اور ٹرانسپوٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعلیٰ کے حلقے کے دیگر حصوں میں سٹرکوں کی مرمت کا کام جارہی ہے لیکن ذوالفقار آباد میں واقع نوید شہید روڈ کئی سالوں سے مرمت نہیں ہو ا ہے ۔ نوید شہید روڈ کھنڈارت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کئی جگہوں پر کلوٹس کھلے پڑے ہیں جو کہ ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے الیکشن سے پہلے ذوالفقار آباد کے عوام سے بہت وعدہ وحیدے کئے تھے جن میں سٹرکوں کی تعمیر اور صاف پانی سرفہرست تھا وزیراعلیٰ کی کوششوں سے ذوالفقار آباد میں صاف پانی کا کواب پورا ہو ا لیکن سٹرکوں کی مرمت کے وعدے پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔ ذوالفقار آباد کے مکینوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں سٹرکوں کی مرمت کے وعدے پرجلد ازجلد عمل درآمد کیا جائے ۔ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ذوالفقار آباد کی تعمیر وترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا تھا مگر افسوس کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی سابق حکومت کی طرح ہمارے امید پر نہیں اُترسکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button