عوامی مسائل

میں بحیثیت نمائندہ صوبائی اسمبلی متاثرین داسو ڈیم کے تمام مطالبات کو درست تسلیم کرتاہوں، عبدالستار خان

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان ، متاثرین داسو ڈیم (زیرآب) کے مطالبات جائیز ہیں ،ضلعی انتظامیہ ، واپڈا، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کو ان کے جائیز قانونی ، آئینی اور حق ملکیت کے مطالبات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔وقت کا تقاضا ہے کہ سروے میں انکے تمام وراثتی، ملکیتی اور تقسیمی املاک ، دکانات ، مکانات ،اراضیات ، درختان اور دیگر املاک کو شامل کیا جانا مسلئے کا حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالستار خان نے کیا۔وہ متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے احتجاجی کیمپ آفس برسین آئے تھے ۔ اُن کے ہمراہ محمد حسن، ہلا ل خان ودیگر لوگ بھی موجو دتھے ۔ انہوں نے ایکشن کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت نمائندہ صوبائی اسمبلی عوام کے تمام مطالبات کو درست تسلیم کرتاہوں اور اس ضمن میں اسمبلی فورم پر آواز بھی اُٹھاونگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان متاثرین کو اپنے جائیز حقوق حاصل کرنے میں مدد فرمائے ۔ آمین ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button