ہنزہ میں مقامی ٹیکسیوںپر مخصوص نشان لگانے کا فیصلہ
ہنزہ ( اجلال حسین) ہنزہ میں سیاحوں کی گاڑیوں کا رش، مقامی سطح پر ٹیکسی میں سفر کرنے والے افراد کے لئے ٹیکسی شناخت کرنے میں دقت، بطورِ ٹیکسی مقامی سطح پر چلنے والی گاڑیوں پر مخصوص نشان لگایا جائے گا، تاکہ مسافروں کے لئے آسانی ہو۔
ان خیالات کااظہار سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان نے ETOایکسائز اینڈ ٹیکسشن یاسر حسین ہنزہ نگر ٹرانسپورٹرزکے صدر، عملہ ایکسائز ہنزہ کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فیصلے کے بعد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں سیاحوں کے رش کی وجہ سے مسافروں کو مقامی و غیر مقامی گاڑیاں پہچاننے میں دقت ہورہی ہے۔ مخصوص نشان لگانے سے مقامی مسافروں اور سیاحوں کے لئے آسانی پیدا ہوگی۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ یونین ہنزہ نگر کے صدر خوش آمدین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں دن بدن سیاحوں کا رش بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی و غیر مقامی گاڑیوں میں تمیز نہیں ہو تی تھی جس سے مقامی عوام خصوصاً خواتین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، کیونکہ وہ نجی گاڑیوں کو ٹیکسی سمجھ کر انہیں روک لیتی تھیں۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان سے اسلام آباد ، پنڈی کے لئے رینٹ کار سروس کرنے والے ڈائیورز کےتجربے اور کار کی حالت کو دیکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اُن گاڑیوں کو روٹ پرمنٹ ایشو کر جس گاڑی کی حالت بہتر ہو، اور ڈرائیور کا تجربہ کم سے کم 10سال لمبے روڈ پر چلنا کو۔ ایسے ڈرائیورز اور گاڑیوں کو لائسنس اور فٹنس سرٹیفکٹ دی جائے گی، جس سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو گی۔