تعلیم

اربوں‌روپے خرچ کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم کی کارکردگی صفر ہے، اشرف صدا

ِؐسکردو ( رجب علی قمر ) رکن کونسل گلگت بلتستان اشرف صدا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اربوں روپے تعلیم پر خرچ کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم کی کارکردگی صفر ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے تعلیم پر جتنا بجٹ رکھا گیا مگر توقع کی رزلٹ سامنے نہیں آرہا گلگت بلتستان حکومت نے جہاں سرکاری تعلیمی اداروں کے لئے بھاری فنڈز فراہم کئے وہاں نجی اداروں کے لئے بھی خطیر رقم مہیا کی گئی ہے ہماری حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو زیادہ ترجیح دی ہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبا کسی سے پیچھے نہیں پوزیشن ہولڈر ز طلبا کے لئے فوری گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا جائے گارڈ آف آرنر صرف سیاسی لوگوں کے لئے نہیں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے طلبا و طالبات کے لئے پولیس کا گارڈ آف آنر پیش کیا جائے اس موقع پر اُنہوں نے ڈی آئی جی بلتستان سے کہا کہ وہ ہونہار طلبا کے لئے گارڈ آف آنر کا اہتمام کریں اُنہوں نے کہا کہ دیامر کے سانحے سے گلگت بلتستان کے ہر باشعور فرد کا دل دکھ رہا ہے حکومت فوری طور پر جلائے گئے سکولوں کو بحال کیا جارہا ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button