خبریں

مٹھی بھر شرپسندوں‌نے علاقے کو یرغمال بنارکھا ہے، ریاستی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، نظام الدین امیر جماعت اسلامی

گلگت(پریس ریلیز) تحصیل داریل اور تانگر میں سکولز جلانے ، پولیس جوان عارف حسین کی شہادت اور سیشن جج عنایت الرحمن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علم دشمن اور ملک دشمن عناصر کا قلع قمع ضروری ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار نظام الدین امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نے دفتر سے جاری بیان میں کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ سی پیک میں دیامر ڈیم کے خلاف اور پر امن ماحول کو خراب کرانے کیلئے ملک دشمن عناصر ایک دفعہ پھر سر گرم ہو گئے ہیں ، دیامر کے عوام اسلام پسند اور محب وطن لوگ ہیں وہاں کے علماء کرام اور دیامر جرگہ نے ہمیشہ علم کے فروغ اور تعمیر و ترقی کیلئے قلیدی کردار ادا کیا ہے ، مٹھی بھر شر پسندوں نے پورے علاقے کو یرگمال بنا دیا ہے ، ریاستی اداروں کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے مذید کہا ہیکہ دیامر کے علمائے کرام اور گرینڈ امن جرگہ کی ذمہ داروی بنتی ہیکہ جو لوگ مٹھی بھر شر پسندوں کی سر پرستی کرتے ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے تاکہ علاقے میں تعلیم و ترقی کا دور دورہ ہو ۔ بہترین انتقام یہ ہیکہ دیامر کے چاروں حلقوں میں گرلز کالجز اور ہائی سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے ، تاکہ ہماری آنے والی نسل تعلیم یافتہ ہو ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button