عوامی مسائل

گلگت شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گلگت( کرن قاسم) شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،روزے دار پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔گلگت کے تما م رہائشی علاقوں کھاری بسین،امپھری،پٹھان محلہ ،کونوداس و دیگر میں پانی کی قلت سے شہریوں کا جینا دو بھر ہوا ہے۔بچے بڑے دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔محکمہ واسا بھی اپنی ذمہ داریوں سے نا آشنا چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہے۔پینے کا صاف پانی نہ ہونے سے روزے داروں کی عبادات میں خلل پڑ رہا ہے ۔جبکہ صاف پانی کی عدم فراہمی اور کمی سے شہری گندا پانی کے استعمال پر مجبور ہیں۔جس سے مختلف قسم کی وبائی امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے۔بعض گھروں میں مرد موجود نہیں ہوتے ہیں مجبورا خواتین کو ہی دور دراز سے پانی بھر کر لانا پڑ رہا ہے۔جس سے پردہ دار خواتین کو اذیت ناک مرحلے سے گزرنا پڑ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے پانی کی کمی اور عدم فراہمی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اور عوام کو زندگی کی بنیادی اکائی پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ذمہ داری نبھائی جائے۔بصورت دیگر شہری اپنا حق مانگنے سڑکوں پر نکلیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button