کھیل
ایف سی این اے کے زیر اہتمام گلگت انٹر کلبز فٹبال ٹورنامنٹ جاری
گلگت بلتستان میں 14اگست یومِ آزادی کی تقریبات دوسرے دن بھی جاری رہیں۔ اس دن کو مزید خوبصورت اور یادگار بنانے کے لئے ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے کے زیرِ اہتمام سٹی پارک میں انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کا افتتاح ڈائریکٹر سپورٹ جی بی اور کمانڈنگ آفیسر 23انجینئر نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست کو ہو گا۔ اس تقریب میں علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔